حب مختلف علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

حب :حب شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ گیس پریشر میں کمی سے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے حب شہر کے آلہ آباد ٹان مگسی کا لونی جام کالونی سمیت کئی علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہے بعض علاقوں میں گیس مکمل نہیں ہے عوامی حلقوں کے مطابق گیس پریشر میں کمی کے باعث امور خانہ داری مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بتایا جاتا ہے کہ گیس کمپنی کیحکام کو کئی بار گیس پریشر میں کمی کے حوالے سیآگاہ کردیا گیا ہے تاہم عوامی شکایت کے حوالے گیس حکام کی جانب کوئی پیش رفت نظر آرہی ہے جس سیگھریلو صارفین شد ید اذیت کا شکار ہے بعض علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بلکل غائب رہنے سے خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے حلقوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں آلہ آباد ٹان مگسی کالونی جام کالونی میں دانستہ طور پر گیس کی پریشر کو کم کردیا گیا جبکہ شہر دیگر پوش علاقوں میں گیس کی پریشر بحال ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام گیس پریشر کی کمی کا فوری نوٹس لے کر عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں بصورت دیگر عوام مجبورا احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں