الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو طلب کر لیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرنے کے معاملے پر طلب کر لیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائے جانے والے نوٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اور بعدازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران الیکشن کمیشن پر عائد الزامات کی وضاحت کرنے کیلئے 21نومبر کو ذاتی حیثیت سے حاضر ہوکر جواب دینے کیلئے طلب کیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن پر الزامات کا جواب دینے کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے جس پر دونوں وفاقی وزرا نے جواب دینے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت طلب کر لی تھی اور کمیشن نے انہیں جواب دینے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دیدی تھی۔اعجاز خان
Load/Hide Comments


