معصوم بچوں کے لواحقین کی داد رسی ریاست کی ذمہ داری ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے یخ بستہ موسم میں ہوشاب کے شہید معصوم بچوں کی لاشیں اپنی بے بس ماں کی آنکھوں سے خون کی آنسو کو واضح طور پر دیکھ رہے ہیں۔جو حکومتی ایوانوں سے انصاف کی متلاشی ہے۔شہید بچے اپنی ماں کو کہنا چاہتے ہیں کہ حکومتی ایوانوں میں کرسی کی رسہ کشی میں جاری ہیں جو نہ آپ کو انصاف دلاسکتے ہیں اور نہ بچوں کو تحفظ دلاسکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مکران میں کشت وخون میں بچوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔ مکران میں فورس گردی میں اتنے آگے نکل گئے ہیں کہ وہ کسی کی عزت و نفس اور جان کی پروا نہیں کرتے۔لیکن افسوس کہ اس فورس گردی کو کوئی روکنے والا نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ معصوم بچوں کے لواحقین انصاف کیلیے کوئٹہ میں دھرنے دئیے بیھٹے ہوئے ہیں۔ان کی داد رسی کرنا اور انصاف فراہم کرنا ریاست کی زمہ داری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہوشاب سانحہ جیسے واقعات ریاست و سماج کے لیے مناسب نہیں ہے۔ایسے وقعات کی روک تھام کے لیئے اس سانحہ کی صاف و شفاف جوڈیشل تحقیقات ہونا چاہیے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں