وزیر اعظم سے وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات، بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا

کوئٹہ: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ِ اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات وزیر اعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وزیر ِ اعلی بلوچستان جام کمال خان نے ملا قات کی۔ ملا قات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیر ِ اعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں