پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔17 روزمیں ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانیوں پر ملک گیر ہڑتال 40 دن کیلئے مو¿خر کی تھی۔ ہمارے چند مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد بھی جاری ہے، بیشتر مطالبات تاحال التوا کا شکار ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 18 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں