ایکسپو دبئی، ہمیں ساری تیا ریاں کر وانے کے باوجود من پسند افراد کو بجھوا دیا گیا،آرٹسٹوں کا احتجاج

کوئٹہ؛ بلو چستان کے فنکاروں نے کہا ہے کہ ہم سے وعد ہ کیا گیا تھا کہ ایکسپو دبئی آپکو لیکر جائیں گے ہمیں ساری تیا ریاں کر وانے کے باوجود من پسند افراد کو بجھوا دیا گیاہما را مطالبہ ہے کہ ڈائریکٹرکلچر کو فوری طوپرتبدیل کر کے کسی ایماندار ڈائریکٹرکو تعینات کیا جائے۔ یہ بات آرٹسٹوں کے رہنما نور خان و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یہاں پر محنت کروا کر بھی پورا حق نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے ہما ری حالت غیر ہو تی جا رہی ہے اگر ڈائریکٹر کو فوری طوپر تبدیل نہیں کیا گیا تو احتجاج کو وسعت دیں گے اس موقع پر فنکا روں نے ڈھول کی چاپ پر روایتی رقص بھی پیش کیا اور بعدازاں منتشر ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں