جام کمال کے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،میر ضیا ء لانگو
کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے جام کمال کے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں،چند ارکان کاوزیراعلیٰ سے مسئلہ ہے دیگر تمام دوست جام کمال کے ساتھ ہے،تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جام کمال کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے وزیر اعلی جام کمال کو اکثریت حاصل ہے اس لیے وہ تحریک عدم کا مقابلہ کریں گے، وزیر اعلی سے صرف چند لوگوں کو مسئلہ ہے باقی تمام وزیرجام کمال کے ساتھ ہیں۔
Load/Hide Comments


