وندر، مسافر کوچ الٹ گئی خواتین سمیت دس افراد زخمی

وندر:تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ آدم کھنڈ کے قریب گائے کو بچاتے ہوئے الٹ گئی خواتین سمیت دس افراد زخمی ایک شخص جاں بحق تفصیلات کیمطابق تربت سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ سونمیانی وندر کے علاقے آدم کھنڈ کے قریب اچانک سامنے آنے والی گائے کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث کوچ میں سوار مسافروں جن میں خواتین بھی شامل ہیں زخمی ہوگئیں جن میں سے پانچ زخمیوں کو جائے حادثہ سے ریسکیو 1122اور ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے حب کے جام غلام قادر ہسپتال ریفرکیاگیا جن کے نام اخترولد شیرمحمد حاصل خان ولد جلال ساکن منگھوپیر کراچی درگل زوجہ نوربخش ساکن تمپ نسرین زوجہ وارث مہرجان زوجہ محمد سعید شامل ہیں جبکہ ہاشم ولد عبداللہ ساکن تمپ جاسم ولد ہاشم ساکنان تمپ گلزار ولد ظہور ساکن تمپ جبکہ نواز ولد بشام ساکن تمپ بازو اور ٹانگ ٹوٹنے کیسبب کراچی ریفر کردیا گیا جبکہ میر جان ولد نورمحمد ساکن ناصر آباد تربت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے حادثہ پر جاں بحق ہوگیا حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر غلام اکبر شیخ اپنے عملے اور ریسکیو کی ٹیم کیساتھ جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کرکے حب اور وندر میں پہنچایا کوسٹ گارڈ کے عملے نے بھی ریسکیو کی کارروائی میں حصہ لیا واضع رہیکہ وندر میں ایدھی سروس کی ایمبولینسوں کے نہ ہونے کے باعث حب سے ایدھی کی ایمبولینسیں طلب کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں