تربت،فائرنگ سے ایک شخص زخمی
تربت:تربت میں فائرنگ، 1شخص شدید زخمی، وجہ ذاتی مسئلہ بتایاجاتاہے۔تفصیلات کے مطابق تربت کیعلاقے کرکینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی وجہ سے نوشکی کے رہائشی حاجی اسماعیل ولد بختیار شدیدزخمی ہوگئے، جس کو سول اسپتال لیجایاگیا، اسماعیل کا موجودہ پتہ زوربازارتربت ہے۔ذرائع کے مطابق وہ جامع مسجد میں نماز پڑھنے جارہے تھے کہ نوشکی کے رہائشی دو افراد نے ان پر پسٹل سیفائرنگ کردی، جس سے اسماعیل کو 4 گولیاں لگی،پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


