افغان فوج کا سابق چیف امریکا میں فٹ پاتھ پر،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
واشنگٹن:سابق افغان آرمی چیف جنرل ہیبت اللہ علی زئی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہیں امریکا میں ایک فٹ پاتھ پربے بسی کی مجسم تصویر بنے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورجینیا کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اعلی فوجی کمانڈر کی تصویر نے افغانوں میں بڑے پیمانے پر مشتعل کیا۔ جنرل علی زئی کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے سے ایک ہفتہ پیشتر ہی افغان فوج کا چیف مقرر کیا گیا تھا۔اس وقت انہوں نے طالبان کے خلاف جنگ جیتنے کا دعوی کیا تھا۔ مگر جب خطرہ ان کے دروازے پر دستک دینے لگا تو وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ علی زئی کی تصویر کو بہت سے افغان صحافیوں نے نقل کی ہے
Load/Hide Comments


