بلوچستان میں موجود دو انیجو گرافی مشینیں کئی ماہ سے خراب، حکام کا نوٹس ہوا ہوگیا

کوئٹہ:بلوچستان میں انجیوگرافی کی 2مشینیں وہ بھی کئی ماہ سے خراب،محکمہ صحت کے حکام نے سابق وزیراعلیٰ جام کمال کانوٹس کی بھی دھجیاں اڑا دی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دوبڑے ہسپتالوں سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں موجود انجیو گرافی کی مشینیں خراب ہیں جس کی وجہ سے عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے،سول ہسپتال کا انجیوگرافی مشین4ماہ سے جبکہ بی ایم سی کا ڈیڑھ ماہ سے خراب ہے اس سلسلے میں نہ صرف محکمہ صحت کو بارہا لیٹرز لکھے جاچکے ہیں بلکہ اس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے بھی انجیوگرافی مشینوں کی خرابی کانوٹس لیاگیاتھا بلکہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے دعویٰ کیاگیاتھاکہ دو دنوں میں فنڈز ریلیز کردئیے جائیں گے،ایک ماہ گزرنے کو ہیں لیکن انجیو گرافی مشینیں ٹھیک نہ ہوسکی،محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کے نوٹس کی بھی دھجیاں اڑائی گئی ہے۔عوامی حلقوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں ترقی کے دعویدار حکمرانوں کی جانب سے احکامات صرف اخباری بیانات یا سوشل میڈیا کے پیغامات تک محدود ہوگئے ہیں اب تو وزیراعلیٰ کی بھی کوئی نہیں سن رہا،عوام کو مافیاز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیاہے،محکمہ صحت میں ادویات سے لیکر مشینری تک موجود تو ہوتے ہیں لیکن عوام استفادہ حاصل کرنے سے محروم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں