ڈیرہ بگٹی،دودھ فروشوں اور ہوٹل مالکان کو جرمانے

ڈیرہ بگٹی:فوڈ اتھارٹی بلوچستان کے زونل ڈائریکٹر ڈاکٹر امداد علی اور ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر اختر حسین بگٹی کی سربراہی میں دودھ کے دکانوں اور ہوٹلز میں چھاپے مارے گئے اس دوران دودھ میں مختلف کمیکلز پائے گئے جس کی بناء پر مختلف دوکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔ دوسری جانب بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے مختلف ہوٹلز سوئی سٹار سدا بہار ہوٹل بلال رسٹونٹ میں صفائی کی ناقص صورت حال پر جرمانے عائد کر کے وارنگ دی گئی کہ اگر صفائی کی صورت حال بہتر نہیں ہوا تو ہوٹلز کوسیل کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں