کوئٹہ شہر کی صفائی جنگی بنیادوں پر کی جائیگی، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حلف اٹھانے کے بعد کوئٹہ شہر کا دورہ کیا، صفائی کی صورتحال پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں شوشا کرنے نہیں آئے، نہ ہی فرضی ڈرامے کرنے آئے ہیں، کوئٹہ ہماراشہر اور بلوچستان کا چہرہ ہے، عوام کے تعاون کے بغیر حکومت کچھ نہیں کر سکتی، میرا وعدہ ہے کہ اپنے تمام مشیروں اور ایم پی اے کو ساتھ لیکر جنگی بنیادوں پر شہر کی صفائی کا مسئلہ حل کرونگا، اس دوران ان کے ہمراہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ایم پی اے نصر اللہ زیرے بھی تھے
Load/Hide Comments


