کوئٹہ کا کوڑا کرکٹ کچلاک میں ڈمپ کرنے کا فیصلہ،500ایکڑ اراضی مختص
کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ کے روز چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیازرانا کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں صفائی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد رضا، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات نصیر خان مندوخیل، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میونسپل کارپوریشن سیدال خان لونی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ شہر میں صفائی کی موجودہ صورتحال، کیو ایم سی کی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کے لیے کچلاک کے قریب پانچ سو ایکڑ زمین فوری طور پر الاٹ کیا جائے گا اور شہر کے وسطی اور مضافاتی ایریا میں کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ ڈمپ نہ کیا جائے۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت کی کہ کیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ویژن کے مطابق کوئٹہ شہر کی صفائی اور شہر کی خوبصورتی کے لیے مزید بہتر اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کوڑا کرکٹ ڈمپنگ ایریاز کو بروقت صاف کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام بڑے اور چھوٹے نالوں کی صفائی میں تیزی لائی جائے، انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال سے شہر کی خوبصورتی کو بہت متاثر کرتا ہے متعلقہ حکام پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کرنے اور اس کی جگہ ڈسپوزیبل اور ماحول دوست بیگز متعارف کیا جائے اور اس سلسلے میں باقاعدہ مہم چلائی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ کوئٹہ شہر صوبے کا آئینہ ہے اس کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے لیے سب کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔
کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن میں الرحمان بلوچ کی زیر صدارت وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصیات آیت کی روشنی میں کوئٹہ شہر کی صفائی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا کوئٹہ میٹروپولیٹن سیدال خان لون،سی ایم او عطاء اللہ بلوچ، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈاکٹر یاسراے سی سریاب کیا سردشتی اے سی صدر نقیب اللہ خان عیسی سٹی محمد زوہیب نیب ایکس این ایم سی کوئٹہ اشرف احمد ایکس این ایم سی کوئٹہ انجینئر عبد الحق و دیگر موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ شہر کی صفائی کے حوالے سے ہدایت کی روشنی میں ہنگامی بنیادوں پر آج ہی سے صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے پورے شہر کے مختلف علاقوں میں پندرہ دنوں تک پانچ وکٹوں میں صفائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کا عملہ شہر کی اصل خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کرتے ہوئے موجودہ تمام وسائل کو بروئے کار لائے تاکہ کوئٹہ جیسے ماضی میں لٹل پیرس کہا جاتا تھا دوبارہ سے شہر خوبصورتی کا وہی منظر پیش کرے کوئٹہ نے کہا کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سمیت عوام بھی صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں معاونت کریں تاکہ کوئٹہ کے شہریوں کو اس اہم مسئلے سے نجات دلانے کے لیے حکومتی اداروں اور ثابت ہوانہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے تھیلوں کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لہذا اس ضمن میں دکاندار حضرات پلاسٹک کے تھیلوں میں سودا سلف دینے سے اجتناب کرے تاکہ پلاسٹک کے تھیلوں کی وجہ سے ہونے والا کچرا اور نالیوں کی بندش کا خاتمہ ممکن ہوسکے انھوں نے کہاکہ کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے اورصوبائی درالحکومت ہے اس شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے لہذاوزیراعلیٰ بلوچستان کی احکامات کی روشنی میں ایک بھر پور حکمت عملی کے تحت موثر انداز میں دو ماہ کے قلیل عرصے میں صفائی مہم کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے.


