اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلندکر رہے ہیں،نوابزادہ گہرام بگٹی

سبی: جمہوری وطن پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سابق صو بائی وزیر بلدیات نواب زادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہاہے کہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان میں بسنے والے تمام اقلیت برادری کی ترقی خوشحالی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کا استعمال کررہے ہیں دیوالی کے تہوار پر مبادکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے اقلیتی کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی آرگنائزر حاجی میر ابراہیم خان لہڑی، سبی کے ضلعی آرگنائز ر خان بشیر خان باروزئی معروف قانون دان محمد رشید ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔جمہوری وطن پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سابق صو بائی وزیر بلدیات نواب زادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ نے بلوچستان سمیت ملک میں آباد تمام ہندو برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے دیوارلی کے موقع پر ہندو برادری کو مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نواب اکبر بگٹی نے ہندو برادری کو ہمیشہ اہم رتبہ اور عزت دی اب اکبر خان بگٹی کے وژن کے مطابق جمہوری وطن پارٹی ہمیشہ ہندو برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی احکامات اور آئین پاکستان کے تحت بلوچستان میں ہندو سکھ عیسائی سمیت تمام اقلیتی برادری کو کو بحیثیت پاکستانی شہری تمام مساوی حقوق حاصل ہیں بلوچستان میں اقلیتی برادری کو تعلیم صحت رہائش اور ان کے تحفظ کیلئے جمہوری وطن پارٹی اپنے وسائل میں رہ کر اقدامات اتھارہی ہے جبکہ اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی ہر فورم پر آواز بلند کررہے ہیں ہندو برادری سمیت بلوچستان میں بسنے والے اقلیتی برادری اپنے آپ کو تنہا نہیں سمجھیں جمہوری وطن پارٹی بلوچستان میں آباد اقلیتی برادری کے حقوق کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں