ہندو مذہب میں دیوالی کا تہوار زندگی میں روشنی کے مانند ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں ہندو برادری کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندو مذہب میں دیوالی کا تہوار زندگی میں روشنی کے مانند ہے اور روشنی خوشحالی کی نشانی ہے نیشنل پارٹی اس خوبصورت مذہبی تہوار کے موقع پر ہندو برادری اور ہندو بلوچوں کو خوشیوں کی مبارکباد اور مکمل طور پر نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی مذہب میں مذہبی تہوار امن و شانتی،پیار ومحبت اور خوشی و تروتازگی،عذت واحترام کو لیکر آ تے ہیں جو ہر ایک کیلیے مقدس ہوتا ہے۔دیوالی بھی ہندو برادری کی خوبصورت مذہبی تہوار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہندو برادری و ہندو بلوچوں نے بلوچستان کی قومی جدوجہد اور تعمیر و ترقی میں اہم کرادر ادا کیا ہے نیشنل پارٹی ہندو برادری و ہندو بلوچوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ امن رواداری اور بھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھایا ہے۔اور سماج میں موجود نفرت انتہا پسندی کے منفی رجحانات کو روکنے کی جدوجہد کی بیان میں کہا گیا کہ ہر مذہبی تہوار میں دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اس لیے ہندو برادری و ہندو بلوچ دیوالی کے موقع پر بلوچ وطن بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کریں۔


