گورنر بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں موجود وفاقی اداروں کا اہم اجلاس منعقد
کو ئٹہ:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کوئٹہ میں صوبے میں مو جو د تمام و فاقی اداروں کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقیات اسد عمر بھر موجود تھے۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر عوامی شکایات کو دور کرنے کو اولیت دی جائے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سیٹزن پورٹل قائم کر کے عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کو اداروں کے سربراہان تک رسائی کو یقینی بنایا جو ایک اچھی کاوش ہے سیٹزن پورٹل کے قیام سے قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اس پر پر عوامی شکایات کا ازالہ کرنے اور عوامی مشکلات کا بروقت حل ڈھونڈنے کا جائزہ لینے کیلئے کوششیں تیز کی جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری آفیسرز کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنی پیشہ روانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کو درپیش مشکلات کو حل اورگڈ گورننس قائم کرنے اور معاشرے کو سفارش و کرپشن سے پاک رکھنے میں آفیسرز اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ دار آفیسرز اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں اس کے وہ عوام اور اپنے ضمیر کے سامنے بھی جوابدہ ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ سیٹزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایتوں کا ازالہ پر ہماری کڑی نظر ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت کو عوام کے ساتھ مربوط کرنے کیلئے سیٹزن پورٹل کی ایک شاندار مثال قائم کی اور اس حوالے سے ہم گورنر بلوچستان کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں وفاقی وزیر نے تمام وفاقی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ سیٹزن پورٹل کو مزید مستحکم بنانے اور دورافتادہ اضلاع کے عوام کو شامل کرنے کیلئے تجاویز پیش کریں۔ جائزہ اجلاس میں وفاقی محکموں کے سربراہان کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔


