ناجائزچیک پوسٹوں پر مزید تذلیل فی الفور بند ہونی چاہیے، ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ:جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری بلوچستان کو حقوق دو تحریک کے روح رواں حضرات مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کیساتھ ظلم وناانصافی مزید نہیں ہونے دیں گے۔ناجائزچیک پوسٹوں اورچیک پوسٹوں پر مزید تذلیل فی الفور بند ہونا چاہیے بلوچستان کے بے روزگاروں کو روزگار دیا جائے وفاقی محکموں میں بلوچستان کی ہزاروں اسامیاں خالی لیکن ان لٹیروں کو بلوچستان کے بے روزگارنوجوان نظر نہیں آتے۔حکمرانوں کوبلوچستان کو ترقی دینے کی پالیسی صرف چیک پوسٹ بنانا،بارڈر پر ہر قسم کی تجارت بند کرنا اور بلوچستان کے عوام کو انسان نہ سمجھنے کی پالیسی منفی ذہنیت کی پالیسی ہے۔حکمران بلوچستان کے حوالے ظالمانہ پالیسی پرنظرثانی کریں بلوچستان کو حق دو تحریک میں مزید وسعت لاکر حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدارکریں گے 15نومبر تک ہمارے جائز قانونی مطالبات پر عمل نہیں کیے گیے تو حالات حکمرانوں کے قابو سے باہر ہوجائیں گے اور ہم عوام سے ملکر بھر پور طاقت سے ان لٹیرے حکمرانوں کا مقابلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر تربت میں دھرنے واحتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو حق دو تحریک صوبے کے تمام مظلوم اقوام کی تحریک ہے ہم مظلوموں کی آوازبنناچاہتے ہیں۔نوجوانوں کے دل جیتنے کیلئے حکمرانوں کو رویے ٹھیک کرنے ہوں گے بلوچستان کے نوجوانوں سے روزگار چھین کر انہیں اسلحے،احتجاج وپہاڑوں کی طرف دھکیلنے والے ہمارے دشمن ہے۔منظم سازش کے تحت بلوچستا ن کے نوجوانوں سے روزگار چھیننا جارہا ہے اوراحسا س محرومی کی راہ پر ڈال کر پہاڑوں کی طرف بھیجوانے والے یہاں کے عوام کے خیر خواہ نہیں جو بھی اقتدارمیں آجاتے ہیں انہیں بلوچستان کے حقوق بلوچستان کے نوجوان اور ان سے کیے ہوئے وعدے بھول جاتے ہیں ہم بلوچستان کے عوام بلخصوص نوجوانوں کو ان کے جائز قانونی حقوق دیں گے وفاق یا دیگر صوبوں اوربلوچستان کے حکمرانوں کو نوجوان اورمظلوم طبقات کے حقوق کھانے نہیں دیں گے عوام ہمار اساتھ دیں انشاء اللہ کامیابی وکامرانی ملی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں