کوئٹہ، کیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، کئی کنکشنز منقطع

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے سریاب ڈویژن کی ٹیم نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف نواحی علاقہ میں غنڈی میں کارروائی کی اس دوران ٹیم نے پانچ غیر قانونی ٹرانسفارمرز اتار دیئے اور الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت انکے برقی آلات قبجے میں لیئے گئے اور ان غیر قانونی ٹرانسفارمرز کو کیسکو سٹور میں جمع کرا دیئے علاوہ ازیں ان کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ خود ساختہ غیر قانونی کنکشن فوری طورپرہٹادیں بصورت دیگر کیسکوکی ٹیمیں اُن کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ برقی آلات قبضے میں لے کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائے گی۔علاوہ ازیں تمام صارفین کسی بھی زحمت سے بچنے کیلئے اپنے موجودہ بل جمع کرنے کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی فوری طورپر اداکریں اور کسی بھی جگہ بجلی چوری کرنے والوں کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن کو بروقت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں