مستونگ، مہنگائی بے لگام، غریب عوام کی چیخیں نکل گئے
مستونگ:مستونگ شہر میں مہنگائی بے لگام کسی چیز کی قیمتوں میں اعتدال نہیں، غریب عوام کی چیخیں نکل گئے، پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال، اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، ملاوٹ شدہ دودھ دہی کے فروخت بھی جاری،رپورٹ کے مطابق عر صہ دراز سے پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال ہونے اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے مستونگ شہر میں اشیا خوردونوں کی قیمتیں آسامان سے باتیں کرنی لگی ہے۔دکاندار من مانی قیمتیں وصول کرتے ہوئے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اور بلا و خطر غیر زائد قیمت پر اشیا خوردنوش کی فروخت بھی عروج پر ہے جبکہ دودھ دہی شاپس اور تندورز پر پاوڈر اور دیگر مضہر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت بھی جاری۔جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ بھی پیداتو ہورہاہیں۔شہر میں سبزی فروٹ،گوشت سمیت کسی بھی اشیا کی سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروخت نہیں ہورہی، اور لوگوں سے من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔۔جبکہ پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔انتظامیہ نے مستونگ کے عوام کو مکمل طور پر گرانفروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے حوالے کردیاہے۔۔ جس کے باعث مستونگ کے غریب عوام سخت مسائل و مشکلات کا شکار ہیں اور کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔مستونگ کے عوامی حلقوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی غیرفعالیت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہیکہ پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے اور گرانفروشوں و زخیرہ اندوزوں اور غیرمعیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے حوالے کیاگیاہے مستونگ کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر مستونگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہیکہ مستونگ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو فوری طور پر فعال بنائیں۔ تاکہ مستونگ کے غریب اور متوسط طبقے کے عوام اس خود ساختہ اور کمر توڑ مہنگائی سے کچھ نہ کچھ حد تک ریلیف مل سکیں۔


