کوئٹہ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے یوم شہداء منایا گیا

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے یوم شہداء منایا گیا یوم شہداء کی قیادت ماماعبدالقدیر بلوچ نے کی تقریب میں ڈاکٹر عبدالحکیم بلوچ، ملا باران سمیت خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پریس کلب کے سامنے شہداء کی تصاویر لگاکر ان کے سامنے شمعیں روشن کیے ماما عبدالقدیر بلوچ نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ ہر سال 13نومبر ہم بلوچستان شہداء کے دن مناتے ہیں 1839سے جب خان میراب خان کو شہید کیا اس وقت سے ہر سال ہم یہ دن مناتے ہیں اب تک 18ہزار سے زائد بلوچ سیاسی کارکنوں کو شہید کیا گیا ہے جن میں طلباء وخواتین بھی شامل ہیں بلوچستان کے شہداء میں سابق سینیٹر وپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ شہید سمیت بلوچ سیاسی کارکنوں کی تصاویر رکھ کرکے ان کے سامنے شمعیں روشن کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں