انشورنس کے حوالے سے آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے، عارف علوی

کراچی: صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ مسائل کا بروقت حل بہت ضروری ہے،انشورنس کے حوالے سے آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں انشورنس کادائرہ کار بڑاہے،معاشرے کے بہت سے طبقات لوگوں کی فلاح وبہبودکیلئے کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسائل کا بروقت حل بہت ضروری ہے،لوگ قانون کا ناجائز استعمال کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ پنچائیت کی طرح محتسب سول مسائل حل کررہاہے،پاکستان میں محتسب کے اس وقت پانچ ادارے کام کررہے ہیں،محتسب کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد بحال ہورہاہے۔صدرمملکت عارف علوی نے کہاکہ انشورنس کے حوالے سے آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے وفاقی انشورنس محتسب تیزی سے لوگوں کے مسائل کرتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں