خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے لیڈی ٹریفک سکواڈ تیار

لاہور: خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے لیڈی ٹریفک سکواڈ تیار،ٹریفک پولیس کے پٹرولنگ سکواڈ میں نئی موٹرسائیکلسٹ خواتین کوشامل کردیاگیا۔سی ٹی او لاہور کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس کے پیٹرولنگ سکواڈ میں 25 لیڈی ٹریفک وارڈن شامل کر دی گئیں۔ لیڈی ٹریفک وارڈنز سڑکوں پر خواتین کو احساس تحفظ دینے کیلئیپیٹرولنگ کرتی نظرآ ئیں گیں۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ لیڈی ٹریفک وارڈنز مختلف تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی مہمات چلائیں گی۔ لیڈی ٹریفک وارڈنز کے سڑکوں پر پیٹرولنگ سے خواتین میں بھی موٹر سائیکل چلانے کا رجحان فروغ پائے گا۔سٹی ٹریفک پولیس میں اس وقت ایک سو اکتالیس خواتین اہلکار فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے الگ سے لیڈی ڈرائیونگ سکول بھی قائم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں