بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس 6نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد32407ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کورونا وائر س کے6نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32407ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے10افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31935ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد114ہے جن میں سے4ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع 1.34فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کے446ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ436افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں۔


