نواز شریف، مریم کو نشانہ بنانے کے پس پردہ سازش بے نقاب ہوئی، شہباز شریف

اسلام آباد: شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانے کے پس پردہ سازش بے نقاب ہوئی، اللہ تعالیٰ کا سچائی منکشف کرنے کا اپنا طریقہ ہے، خبر عوامی عدالت میں دونوں کی بے گناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔

ادھر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے، رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جو میں نے منظور نہیں کی، ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا، سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں، ہر ایک جھوٹی اور من گھڑت بات کا رد عمل دینا دانشمندی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں