بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

کوئٹہ: بلو چستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائر س کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع میں کورونا وائرس کے 283ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کسی بھی شخص میں کو رونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ217افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے8افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 31990ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد77ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں