پی ڈی ایم کے مارچ، احتجاج اور دھرنے کے ڈرامے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، مولا ناقادرلونی
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنئیرنائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولنا عبدالروف مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولنا محمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری مولنا قاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکے ہیں مارچ، احتجاج اور دھرنے کے ڈرامے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں پی ڈی ایم کی دھرنیحصول اقتدار کی خواہش ہے کرپٹ مافیاز سے مولنا فضل الرحمن نے وکالت کا فیس لے کر این آر او حاصل کرنے کیلئے مارچ اور دھرنے کررہے ہیں ایک اجرتی سیاست دان کے طور پر کھبی حزب اقتدار اور کھبی حزب اختلاف کاحصہ رہا استعفی کے دھمکیاں کی وقت ہم نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں استعفوں کے معاملے پر تقسیم ہوگے انہوں نے کہا کہ نومبر کا ہونے والا مارچ ڈرامہ منطقی انجام تک پہنچ جائے گا انتشار وافراتفری کی سیاست سے اپنے سیاسی سودابازیاں کرنے والوں کو ہمیشہ رسوائی کا سامنا پڑا ہے قوم نے ان مفادپرستوں کو مسترد کر دئیے اب ایک دوسرے کے سہارے سے اپنے سیاسی ساکھ بحال کرنے کی کوشش ہے قوم کومہنگائی اور بیروزگاری کاجھانسہ پر مارچ سے اپنے سیاسی سودابازیاں کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہر ایک اپنے اپنے مفادات کا نوحہ لے کر قوم کو دھوکہ دیا جارہا ہے عوام ان جمہوری مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ان مورثی سیاستدانوں اپنے مورثی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں ملک کا سیاسی نظام موروثیت کی گرہ سے بندھنے کی وجہ سے سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہے عوام ان جمہوری مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں نام نہاد مذہبی جماعت نے اسلام کے مقدس نام اور اکابرین کے پاک جماعت کوہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کئے جانے سے اپنے اکابرین کی مشن کوبدنام کر دئیے اکابرین کی جماعت کواپناجاگیر سمجھ کرسوداباذی کرکے اصولوں اور دستور کو پامال کئے


