امریکا میں امیگریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونازائرس کی وبا کا حوالہ دیتے ہوئے امریکا میں امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘غیر مرئی دشمن کے حملے’ کا حوالہ دیتے ہوئے امریکا میں امیگریشن کو روک دینے کا عہد کیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار امریکی تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ گرواٹ کے بعد اس میں تھوڑی بہتری درج کی گئی ہے۔جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا سے خردہ بازار اور سروسز مہیا کرنے والے سیکٹر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر متوقع طور پر امریکا میں عارضی طور پر امیگریشن کو روکنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  لکھا، ”غیر مرئی دشمن کے حملے کی روشنی میں اور ساتھ ہی عظیم امریکی شہریوں کے روزگار کے تحفظ کے لیے میں عارضی طور پر امریکا میں امیگریشن روکنے کے مقصد سے ایک ایگزیکیٹیو آرڈر پر دستخط کروں گا۔”  ‘غیر مرئی دشمن’ کی اصطلاح عام طور پر کورونا وائرس کے لیے استعمال کی جارہی ہے اور امریکی صدر نے امیگریشن پر روک لگانے کے لیے نئی وبا کا سہارا لیا ہے۔ادھر امریکا میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ گراوٹ کے بعد اس میں تھوڑی بہتری درج کی گئی اور ایک اعشاریہ ایک ڈالر میں ایک بیرل تیل فروخت ہوا۔ پیر بیس اپریل کو ابتدا میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت صفر ڈالر سے بھی نیچے گر کر منفی میں چلی گئی تھی۔ بہت کم طلب اور بہت زیادہ رسد کا نتیجہ یہ نکلا کہ عالمی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت ریکارڈ حد تک کمی کے بعد پہلے دس ڈالر، پھر چار ڈالر فی بیرل اور اس کے بعد ایک ڈالر سے بھی کم تک گر گئی تھی۔یہ سلسلہ یہی پر ختم نہ ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت صفر ڈالر تک گرنے کے بعد منفی میں بھی چلی گئی۔ تکنیکی طور پر منفی قیمت کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ تیل بیچنے والا تاجر خریدار کو مفت تیل بھی دے اور پھر فی بیرل ایک خاص قیمت بھی اس لیے ادا کرے کہ خریدار اس سے یہ تیل خرید رہا ہے۔ اس کا سبب ماہرین نے یہ بتایا ہے کہ خاص طور پر امریکی خام تیل کی تمام ذخیرہ گاہیں اس وقت بالکل بھری پڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں