کورونا وائرس؛لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے پولیس نے چوکیاں قائم کر دی

اس اقدام کے تحت شارجہ, دبئی اور عجمان کے مابین بسوں کی آمد و رفت کو محدود رکنا ہے تاکہ کوڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
منگل کوبتایا گیا کہ شارجہ پولیس نے وورکرز کی آمدورفت کو روکنے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےشہر کے داخلی راستوں پر چوکیاں قائم کی ہیں۔اس منصوبے میں اتحاد روڈ، دبئی اور شارجہ کو ملنے والی روڈز, شارجہ اور عجمان کو ملنے والی روڈز شامل ہیںشارجہ پولیس میں محکمہ ٹریفک کے کیپٹن فہد البلوشی کا کہنا ہے کہ شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کے تحت، عہدیدار دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) اور عجمان پولیس کے ساتھ رابطہ میں ہیں تا کہ تینوں شہروں کے درمیان بسوں میں وورکرز کے آمدورفت کو روکا جا سکے.کیپٹن ال بلوشی نے کہا کہ جو بھی قواعد کو پامال کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں