نصیر آباد، مطوب شخص گرفتار کر لیا گیا
ڈیرہ مراد جمالی:نصیر آباد کے پولیس تھانہ میرحسن کی کارروائی لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد جناب کیپٹن (ر)پرویز احمد چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحء عامر بلوچ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس تھانہ میرحسن سب انسپکٹر سکندر سعید عمرانی پولیس آفیسر ظفر فراز کھوسہ نے دیگر پولیس پاٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے مقدمے میں مطلوب روپوش شبیر کوگرفتار کرلیا ہے ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


