بلوچستان ہائی کورٹ 27دسمبر سے 26فروری تک تمام سول معاملات کیلئے بند رہے گی، اعلامیہ جاری
کوئٹہ نومبر:۔عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق موسم سرما 2021- 22 کی تعطیلات کے سلسلے میں بلوچستان ہائی کورٹ پیر 27 دسمبر 2021 تا ہفتہ 26 فروری 2022 تک تمام سول معاملات کیلئے بند رہے گی اور پیر 28 فروری 2022 سے بلوچستان ہائی کورٹ دوبارہ کھل جائے گی اعلامیہ کے مطابق تعطیلات کے دوران وکیشن ججز فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کر سکیں گے جبکہ آئینی درخواستیں اتوار اور عام تعطیل کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر وصول کی جائیگی اور ایسی تمام پٹیشنز اور دیگر متفرق درخواستیں جو ایک ساتھ نمٹائیں نہیں جا سکتیں ایسی درخواستوں کی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد مقرر کردہ ان تاریخوں پر سماعت کی جائے گی جو کہ ان چھٹیوں کے دوران سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہو نگی اعلامیہ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے دوران عدالت عالیہ کے اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 9:30 تا دن 12:00 بجے جب کہ جمعہ کو یہ اوقات کار صبح 9:30 تا صبح 11:30 بجے رہیں گے جبکہ عدالت عالیہ کے دفتری اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 9:00 بجے تا دن 1:00 بجے جب کہ جمعہ کے روز صبح 9:00 تا دن 12:00بجے رہیں گے۔


