راولپنڈی ، بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا

راولپنڈی: راولپنڈی کےتھانہ صادق آباد کے علاقے میں چھوٹے بھائی کےساتھ تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے والدہ کوقتل کرنے والے بدنصیب بیٹے کو گرفتار کرلیاگیا. راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی والد کو قتل کرکے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق طاہر حسین شاہ نامی ملزم اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا کہ اس کی معمولی سی بات پر اپنے بھائی واحد سے تلخ کلامی ہوگئی، جس پر اس نے پسٹل نکال لیا، واحد جان بچانے کے لیے بھاگ کر کمرے کے اندر چلا گیا جہاں اس کی والدہ پہلے ہی موجود تھی، قاتل نے طیش میں آکر دروازے پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی والدہ کلثوم بی بی شدید زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس نے مقتولہ کے خاوند ایوب شاہ کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور ایک کارروائی کے دوران چھاپہ مارکر ملزم طاہر حسین کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی راول ضیاالدین کا کہنا تھا کہ ماں کو قتل کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے، سفاک ملزم کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں