آج اگر طلباء لاپتہ ہوئے ہیں تو کل حکومتی وزراء کے بچے بھی محفوظ نہیں، نواب رئیسانی
کوئٹہ:چیف آف ساراوان وسابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ آج جامعات سے طلبا لاپتہ ہورہے ہیں کل کو حکومتی وزرا کے بچے بھی محفوظ نہیں ہونگے،وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔نواب محمداسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں جس وقت 2طالب علموں کو اغوا کیا گیا اس وقت بجلی نہیں تھی جو انتہائی افسوسناک بات ہے آج حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے کھڑے ہوکر اغو برائے تاوان کی مذمت کی ہے رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ آج اگر ہمارے بچے اغوا ہورہے ہیں کل کوحکومتی وزرا کے بچے بھی محفوظ نہیں رہیں گے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیں۔بعدازاں صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعلی بلوچستان کی صدر پاکستان اور آئی جی پولیس سے بات ہوئی ہے جلد بچوں کو بازیاب کرایاجائے گا،ایوان میں وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے یقین دہانی کرائی گئی کہ جلد مغوی بچوں کو بازیاب کرائیں گے۔


