عوام کو گیس کی فراہمی حکام کی ذمہ داری ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سردیوں میں مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی ایس ایس جی سی حکام کی ذمہ داری ہے،نواں کلی اور گردونواح میں گیس کی بندش کسی صورت قبول نہیں،جمعیت علما اسلام عوام کے ساتھ جاری زیادتیوں پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ سردیوں میں کوئٹہ میں عوام کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی گیس حکام کی ذمہ داری ہے کم پریشر کے ساتھ گیس سپلائی یاکسی علاقے کو گیس سے محروم کرنا کسی صورت قبول نہیں نواں کلی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے چولھے نہیں جلتے علاقے کے عوام کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے گیس کا متبادل نظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کرب واذیت سے گزررہے ہیں اب تو قومی توانائی کمیشن اور توانائی کا مرکزی وزیر نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں گھریلو صارفین کو گیس بغیر کمی کے سپلائی کرنے کو یقینی بنادیا ہے اس واضح فیصلہ کے بعد بلوچستان کے گیس حکام کو کوئٹہ اور باالخصوص مضافاتی علاقہ جات نواں کلی، ترین شہر، ٹیچر کالونی، حلقہ 51شیخ ماندہ، حلقہ 50خروٹ آباد، خیزئی چوک کے علاوہ سمنگلی اور حلقہ 49کوتوال اور کلی عمر وغیرہ کو باقاعدگی سے بغیر تکلیف رسائی گیس سپلائی میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔


