کوئٹہ، کیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، متعدد کنکشن منقطع

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی مختلف سرکلز میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کیسکوسریاب ڈویژن کی ٹیم سپیزنڈسب ڈویژن نے دشت کے علاقے میں غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 4غیر قانونی زرعی ٹرانسفارمرز اُتاردئیے جو کہ ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہے تھے جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں نادہندگان اور بجلی چوروں کے کنکشنز بلاتفریق منقطع کررہی ہے لہٰذا کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی اور خود ساختہ کنکشنز فوراً ہٹادیں بصورت دیگر کیسکو اُن کے برقی آلات قبضے میں لے گی اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں