ضیاء لانگو کا پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملے کی مذمت

کوئٹہ :صوبائی مشیر داخلہ وقبائلی امورمیر ضیاء اللہ لانگو نے پنجگور میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے امن دشمن سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر چھپ کر حملے کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ امن دشمن سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر چھپ کر حملے کررہے ہیں بچ جانے والے چند امن دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا میں شہید اہلکار کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔مشیر داخلہ نے کہاکہ قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے بہادر سپوت نے اپنے قیمتی لہو سے وطن عزیز میں امن کی آبیاری کی، شہید کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں