عمران خان کی حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے، مولانا عبدالواسع

کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے زیر صدارت پارلیمانی و صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی دفتر میں ہوا جس میں جماعتی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس میں پارلیمانی اراکین اور صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان نے شرکت کیاجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جمعیت علما اسلام کو بلوچستان میں مزید فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے ہر فیصلے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گا مہنگائی غربت کی وجہ سے عام عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہاکہ شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کرکے حکومت خوش گمانی میں مبتلا ہے کہ بڑھتی مہنگائی اور روپے کی بے قدری کو شاید روک لیا جائے۔بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کا شرح سود سے کوئی تعلق نہیں، ان قیمتوں میں اضافہ صرف حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے انہوں نے کہاکہ یہ حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے، شرح سود بڑھا کر نجی انڈسٹری پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے، مہنگے داموں گیس ملے گی تو پھر برآمدات کیسے بڑھیں گی؟ روپے کی گرتی قدر کو روکنے کا صحیح طریقہ شرح سود بڑھانا نہیں بلکہ برآمدات میں اضافہ ہے انہوں نے کہاکہ اب تو دنیا کے سامنے موجودہ حکمرانوں کی تمام پالیسیاں عیاں ہو چکی ہے کیونکہ جن لوگوں نے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے جدوجہد کی تھی آج وہی حکمرانوں نے ملک کی تباہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے موجودہ دور حکومت میں عوام کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دیکر عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں عمران خان ایک وقت کی کھانے کیلئے درپدر شہریوں سے معافی مانگیں اگر حکومت برقت ایل این جی منگوالیتے تو آج ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اب تک عملی طور پر اقدامات نہیں کیے گئے اگر حکمرانوں کا یہی رویہ رہا تو ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہوگا انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے اور حکومت کے خاتمے تک پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام کا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلے کیے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کے خاتمے تک عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں