صدر مملکت سے چھوٹے ڈیمز اور سولر سسٹم کی فراہمی کی درخواست کی ہے، سردار صالح بھوتانی

لسبیلہ:سینئر صوبا ئی وزیر بلدیا ت ودیہی تر قی سر دار محمد صالح بھو تا نی نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر بلو چستان میں چھو ٹے ڈیمز کی تعمیر اور زمینداروں کو سولرسسٹم کی فر اہمی کی درخواست کی ہے ڈیموں کی تعمیر اور زمینداروں کو سولر سسٹم کی فر اہمی سے بلو چستان میں زراعت کے شعبے میں نمایا ں تبدیلی کے ساتھ خوشحا لی آئے گی، حب میں واٹر سپلا ئی کے نظام کی بہتری کے لئے 6کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں، حب دریجی روڈ کی تعمیرو مرمت کاکام جلد شروع کیا جا ئے گا۔ بلدیا تی انتخابات اگلے سال ما رچ تک ہو نے کا امکان ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز حب آمد کے موقع پر اپنے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا سر دار محمد صالح بھو تا نی نے کہاکہ ہماری بڑی جد وجہد کے بعد یہ حکو مت بنی ہے ہم خود محسوس کررہے ہیں کہ عوام کی ہم سے بڑی امنگیں وابستہ ہیں ہما ری بھی یہی کو شش ہے کہ رات دن محنت کریں اور عوام کے بنیا دی مسائل حل کر یں،انہو ں نے کہاکہ وزیراعلی نے ہما ری حکومت کی پا لیسی کا ابھی تک اعلان نہیں کیا ہے وزیر اعلی نے کہا کہ تھا کہ 15دن کے اندر عوام کو اپنی پا لیسی دیں گے مگر ان کی اچانک طبیعت خراب ہو نے کی وجہ سے پا لیسی تر تیب نہیں دی جا سکی ہے انشا ء اللہ جلد کا بینہ بیٹھ کر اپنی پا لیسی تر تیب دے گی انہو ں نے کہاکہ جب کہ اس وقت عوام کی ضروریا ت زندگی پوری نہیں دیکھ رہے ہیں،عوام کو علا ج معالجہ، تعلیم، روڈ، پا نی جیسی سہو لیا ت میسر نہیں ہیں ریا ست کا فر ض عوام کو بنیا دی سہو لیا ت مہیا کرنا ہے مگر سابقہ حکو مت میں کچھ کام شروع اور کچھ شروع ہی نہیں ہو ئے اور اس طر ح ہو گئے کہ عوام کو نظر ہی نہیں آئے انہو ں نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کا دوبا رہ جا ئز ہ لیں گے اور ایسے کام جو عوام کی خواہشات و امنگو ں کے مطابق نہیں ہیں انھیں ختم کرکے عوام کی ترجیحا ت اور امنگو ں کے مطابق لا ئیں گے انہو ں نے کہاکہ صدر مملکت سے دورہ کوئٹہ کے موقع پر بلو چستان میں چھو ٹے ڈیمز کی تعمیر اور زمینداروں کو سولرسسٹم کی فر اہمی کی درخواست کی ہے ڈیموں کی تعمیر اور زمینداروں کو سولر سسٹم کی فر اہمی سے بلو چستان میں زراعت کے شعبے میں نمایا ں تبدیلی کے ساتھ خوشحا لی ا?ئے گی، دریجی میں ڈیمو ں کی تعمیر اور زمینداروں کو سولر سسٹم کی فر اہمی کے بعد اب دریجی کے زمینداروں کے حا لا ت زند گی میں کا فی حدتک بہتر ا?ئی ہے انہو ں نے کہاکہ سابقہ حکو مت کی کا رکردگی میں بہتر ی کے بجا ئے بدتری نظر آرہی تھی اس لئے تبد یلی لا ئی ہے انہو ں نے کہاکہ لو کل گو رنمنٹ پیرالا ئز ہو کر پڑھا ہے لوکل گو رنمنٹ کے لئے 10ارب روپے مختص کیئے گئے جو بلو چستان کے لئے کم ہے ابھی تک میں نے بر یفنگ بھی نہیں لی ہے اس وقت یہ ڈیپارٹمنٹ نہیں چل سکتا ہے عوام کی ضروریا ت پو را نہیں کرسکتا ہے اسی لیئے اگر وافر مقدار میں فنڈز فر اہم کیئے گئے اور عوام کے لئے سہولیا ت پیداکر سکا تو اس ڈپیا رٹمنٹ کو قبول کر وں گا نہیں تو شاہد دوسرا ڈپیا رٹمنٹ لے لو ں گا انہو ں نے کہاکہ وزیر اعلی بلو چستان اور آئی جی بلو چستان سے ملاقات کی ہے انشاء اللہ اب اچھے افسران تعینا ت کیئے جا ئیں گے اور ہم انتقامی کا روائی نہیں کر یں گے اچھے لو گ لا ئیں گے مگر کسی کو بد معاشی،لو ٹ مار کرنے نہیں دیں گے غلط کا روبا ر کرنے نہیں دیں گے اور منشیا ت کو چلنے نہیں دیں گے اس پر سختی سے عمل کر یں گے، سردار محمد صالح بھوتانی نے نجی فیکٹری سے بے دخل کیے گئے مزدوروں کو دوبارہ بحال کرایہ اور مزید معاملات پر فیکٹری انتظامیہ سے بات چیت کرکے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے حب کے صحافی شاہد زہری کے والد محمد اشرف زہری سے تعزیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں