آسٹریا میں مسلسل بڑھتی ہوئی نئی انفیکشنز، دوبارہ ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ
ویانا :آسٹریا میں کورونا وائرس کی مسلسل بڑھتی ہوئی نئی انفیکشنز کو روکنے کے لیے دوبارہ ملک گیر لاک ڈاؤن نافذکر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کووڈ انیس کی موجودہ لہر کے دوران ایلپس کی اس جمہوریہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی روزانہ تعداد حالیہ ہفتوں میں تین گنا ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ بھی شدید دبا ؤمیں ہیں۔ حکام نے بتایاکہ پیر سے شروع ہونے والا لاک ڈاؤن دس دن کے لیے ہے مگر اس میں مزید دس روز کی توسیع ممکن ہے۔ اس دوران عام شہریوں کو صرف اشیائے خوراک کی خریداری یا ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔
Load/Hide Comments


