وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجوسے ٹیلی فون پررابطہ
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجوسے ٹیلی فون پررابطہ کیااوردسمبرکے اوائل میں پانی کے مسائل کوخوش اسلوبی سے حل کرنے کی دعوت دی۔بلوچستان میں پانی کی قلت کامسئلہ پی پی پی بلوچستان کے صدرمیرچنگیزخان جمالی نے اٹھایاجنہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیرکے روزوزیراعلی سندھ سے ملاقات کی۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ ہمارے بھائی ہیں ان میں سے زیادہ ترکراچی،جیکب آباداورسکھرمیں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں کہناچاہتاہوں کہ سندھ،بلوچستان کے عوام کادوسراگھرہے توہم ان کاپانی کیسے لے سکتے ہیں؟لیکن ہم انہیں ہم آہنگی سے حل کرناچاہتے ہیں۔مرادعلی شاہ نے کہاکہ جب سکھربیراج پرپانی کی سطح کم ہوتی ہے توکھیرتھر/جھل مگسی کینال تک پانی کی فراہمی رْک جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانی کی قلت کاسامنانہ صرف بلوچستان بلکہ سندھ کوبھی کرناپڑتاہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بلوچستان میں اپنے ہم منصب عبدالقدوس بزنجوسے بات کی اورانہیں دونوں صوبوں کے ماہرین کے ساتھ اجلاس منعقدکرنے کی دعوت دیتاکہ پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے تبادلہ خیال کیاجاسکے۔وزیراعلی ٰبلوچستان نیوزیراعلیٰ سندھ کے ذاتی دلچسپی لینے پران کاشکریہ اداکیاجبکہ میرچنگیزجمالی نے وزیراعلیٰ سندھ کاشکریہ بھی اداکیا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے چنگیزجمالی کی رہائش گاہ پرجاکران کی والدہ کے انتقال پرتعزیت بھی کی۔


