محکمے لیویز،خوراک،لائیوسٹاک،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر محکموں کی تمام خالی آسامیاں پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کئے جائیں،جمعیت علماء اسلام نظریاتی

ژوب: جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمے لیویز،خوراک لائیوسٹاک،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،تعلیم،کھیل، ریوینیو جیل خانے جات اور دیگر محکموں کی تمام خالی آسامیاں پر تعیناتی کے آرڈرز فی الفور جاری کئے جائیں تاکہ تمام بیروزگار نوجوانوں کی مایوسی و بے چینی دور ہوسکے کیونکہ نوجوانوں کی عمر اورایج ہونے کی قریب ہیں لیکن گزشتہ تین سالوں میں کوئی خاطر خواہ آڈرز نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں میں دن بدن بے چینی و مایوسی پھیل رہی ہے اور نہ ہی حکومتی سطح پر کوئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں حالانکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اپنے پہلی ہی تقریر میں کہا تھا کہ دو مینوں میں تمام خالی آسامیاں کو پر کرینگے لیکن ابھی تک تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جو باعث افسوس اور عدم توجہی کا مقام ہے لہٰذا جمعیت نظریاتی مطالبہ کرتی ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اور کسی کے ساتھ حق تلفی نہیں ہو نا چاہئے انہوں نے کہاکہ تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہو نی چائیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں