قلات،گیس کی بندش سے گریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا
قلات:بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل نے اپنے بیان میں کہاکہ سردیوں کی ابتدا ہی میں گیس بحران نے شدت اختیار کرلیا ہے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے قلات منگچر گرانی اور گردونواح میں گیس پریشر مکمل طور پر بند ہے صارفین کی زندگی اجیرن بن گئی ہے قلات سرد ترین علاقہ ہے مگر گیس کی بندش عوام کیساتھ ظلم ہے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملکر بھرپور احتجاج کاحق رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف صارفین کے شکایات اور گیس کی پریشر نہ ہونے کی نشان دہی پر کیا انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے پہلے سے عوام کو بے حال کیا ہے لوگ اپنے نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں لیکن اب گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین خاص کر خواتین سخت پریشان ہے وقت پر کھانے پینے کی اشیا کا تیارنہ ہونا، مریضوں اور ضعیفوں کو سردی کی وجہ سے اور پریشانی ہورہی ہیں انھوں نے کہا کہ لوگ ماہانہ بھاری رقم کے بل ادا کرتے ہیں لیکن بلوں میں سلو میٹر چارج ڈال کرعوام کو لوٹا جاتا ہے اور گیس بھی نہیں ملتی انھوں نے کہاہم جی ایم بلوچستان ڈپٹی کمشنر قلات اوردیگرمتعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قلات منگچر گرانی اور گردونواع کے گیس پریشر کا مسئلہ حل کریں اگر ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم احتجاج کاحق رکھتے ہیں۔


