ناترس حکومت عوام کا درد نہیں رکھتی،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ناترس حکو مت عوام کا درد نہیں رکھتی ملک کے معاشی حالات انتہائی ابتر ہیں حکومت جن کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے قوم انہیں بہتر جانتی ہے ای وی ایم عوام کی نہیں سلیکٹر اور سلیکشن کمیٹی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور شاد باغ میں جمیعت علما اسلام کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان حاجی افضل خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر ملک و قوم پر ناجائز حکومت مسلط کرنے والے ہار پہنانے کی امید نہ رکھے انہیں رسوا کرکے رہیں گے حکومتی وزرا اپنی نااہلیت کی وجہ سے عوامی اجتماع میں جانے سے خوفزدہ ہیں انہوں نے کہاکہ حقیقی آزادی کی عہد کر کے میدان میں نکلے ہیں اللہ تعالی کے سوا کسی طاقت سے خوفزدہ نہیں ہونگے قوم آزادی کی اس جنگ میں ہماری بھرپور ساتھ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں