بلوچستان میں حکمرانوں اور اسٹیبلمشنٹ نے لوٹ مار مچائی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:۱ میرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر سمیت بلوچستان بھر میں حکمرانوں،اسٹبلشمنٹ نے لوٹ مار مچائی ہے مظلوم عوام کو دبایا جارہاہے حقوق مانگنے والوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے۔بلوچستان کے وسائل پرکچھ لو گ کئی دہائیوں سے قابض ہے بدقسمتی سے جس کا کام بدعنوانی ختم کرناہے وہی لوٹ مارمیں مصروف ہے جس کا کام سیکورٹی فراہم کرنا ہے وہی سیکورٹی رسک بن گیا ہے جس کا کام انصاف فراہم کرناہے وہی بے انصافی کررہی ہے۔اگر عوام نے خاموشی اختیار کی تو لٹیرے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ بڑی بڑی ذمہ داریوں پر بیٹھے ہوئے اہلکاروں،ذمہ داران میں صالحیت ودیانت کی کمی ہے جس کی وجہ سے لوٹ مار میں اضافہ ہورہاہے قومی خزانے میں جانے والی قومی دولت چندلٹیروں کے جیب واکاؤنٹ میں بغیر کسی ثبوت کے جارہی ہے ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے جماعت اسلامی مظلوموں کا ساتھ دیگی اور انشاء اللہ ظلم وجبر کاخاتمہ کرکے عوام کوانصاف اور اسلامی نظام فراہم کریں گے بلوچستان کے بہت سے اضلاع میں حکومتی بے حسی،حکمرانوں وہر چیز کاخودساختہ مالک بنے ہوئے طبقات کے خلاف آوازیں اُٹھ رہی ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب لٹیرے،عوام کے حقوق کھانے والے،ظالم وجابر ناکام اور عوام اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والے کامیاب ہوں گے۔ حکومتی ایوانوں،واک واختیار کے مالک بنے ہوئے چہرے عوام کے مسائل کے ذمہ دارہیں۔مافیازملک کے وسائل پر حکومتی واسٹبلشمنٹ کے آشیر باد سے قابض ہیں انشاء اللہ عوامی طاقت سے ہم ان ظالموں کو ناکام بنائیں گے گوادر،ہرنائی،چمن قلعہ عبداللہ سے اُٹھنے والی تحریکوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور ظلم وجبر کے خلاف ہر مظلوم کیساتھ ہیں۔جماعت اسلامی عوام کیساتھ ملکر حکومتی مافیا،پٹرول مافیا،چینی مافیا،گھی مافیااور حکمرانوں کی صفوں میں شامل دیگر مافیازکوناکام بنائیں گے۔ اپوزیشن بھی حکومتی اقدامات ولوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں۔احتساب ادارے بھی ذاتی پارٹی مفادات کیلئے استعمال ہورہے ہیں ملک میں کوئی انصاف عدل نہیں۔ہرطرف لوٹ مارجاری ہے جماعت اسلامی لوٹ مار،موروثیت،فرقہ واریت سے پاک،ملک گیر منظم عوامی خدمات سے سرشار پارٹی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ لٹیروں کو قرارواقعی سزاملیں اوران سے قومی دولت برآمدکرکے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے احتساب صرف سیاست دانوں کا نہیں ہر لٹیرے کا ہونا وقت کی اہم ضرورت اورترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں