دکی، انتظامیہ کی کارروائی، ایک شخص گرفتار، اسلحہ برآمد
دکی:پولیس کی کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ایک ملزم سے اسلحہ بھی بر آمدکر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او عدنان فضل کاکڑ اور اسپیشل برانچ دکی کے انچارج محمد اسلم ناصر کی سربراہی میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو دو مختلف کیسوں میں مطلوب مفرور ملزمان عبدالواحد اور نزیرخان ولد راز محمد کو گرفتار کرلئے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم عبدالواحد گزشتہ گیارہ سال سے لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے کیس میں جبکہ نزیر خان چوری کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے نزیر خان سے پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلی۔
Load/Hide Comments


