چھتر میں نادرا آفس کے قیام سے لوگوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں سہولت میسر ہوگی، میر سکندر عمرانی
ڈیرہ مراد جمالی:صوبائی وزیر ریونیومیر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ تحصیل چھتر میں نادرا آفس کا قیام خوش آئند اقدام ہے جس سے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں مزید سہولت میسر ہوگی تحصیل چھتر میں نادرا دفتر نہ ہونے کے باعث عوام مجبورا لمبی مسافت کے بعد ڈیرہ مراد جمالی سے اپنے قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے آتے تھے مگر اب تحصیل چھتر کی عوام کو ان کی دہلیز پر نادرا کارڈ کے حصول کے لیے اپنے ہی علاقے میں یہ سہولت میسر ہو گی انشاء اللہ ماہ دسمبر میں تحصیل چھتر میں نادرا دفتر کا افتتاح کر یں گے جب کہ ماہ جون میں میرحسن میں بھی نادرا دفتر کا قیام عمل میں لانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اقتدار سے قبل ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کی جا رہی ہے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری سیاست کا محور ہے انشاء اللہ اسی طرح بلترتیب عوامی ترقیاتی منصوبے متعارف کروائے جا رہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ تحصیل چھتر میں نادرا دفتر قیام یہاں عوام کی دیرینہ خواہش تھی کیونکہ قومی شناختی کارڈ کے حصول میں یہاں کے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا تھا اور وہ لمبی مسافت کے بعد ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے لمبی قطاروں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے ہم نے عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھ کر نادرا دفتر کے قیام کے لئے عملی طور پر جدوجہد کی اور اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا انشاء اللہ دسمبر کے مہینے میں تحصیل چھتر میں مکمل طور پر نادرا دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا ہماری یہی کوشش ہے کہ تحصیل میرا سن میں بھی بہت جلد نادرا دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس متعلق ہماری کوششیں جاری ہے انشاء اللہ اگلے سال تحصیل میرحسن میں بھی نادرہ دفتر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت عوام کو دھوکہ دہی میں نہیں رکھناچاہتے اور نہ ہی دھوکے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہم نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ہیں ان شاء اللہ انہیں پورا کرکے ہی دم لیں گے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کرنا ہماری سیاست کا محور ہے حلقہ پی بی 11 میں ترقیاتی عمل بھی جاری ہے یہ تمام منصوبے عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی زندگی مزید سہل ہوجائے گی۔


