بلوچستان کے طلباء اور طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، لالایوسف خلجی

کوئٹہ:بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالایوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء اور طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگرانہیں مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تووہ پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کرسکتے ہیں جس کی واضح مثال کوئٹہ کے علاقے شالدرہ سے تعلق رکھنے والی سمیعہ بڑیچ کی لاہور میں ہونے والے مضمون نویسی کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا ہے جس پر سمیع بریچ اسکے والدین اوراساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ دنیا میں انہی اقوام نے ترقی کی ہے جنہوں نے تعلیم حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو ملک اوربلوچستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں اوربچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ کل انہی نے بڑے ہوکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ انہوں نے لاہور میں ہونے والے آل پاکستان مضمون نویسی کے مقابلوں میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی سمیع بڑیچ کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ مزید محنت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں