حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، جمعیت علماء اسلام بلوچستان
کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع،جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ اور سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو ہمیشہ اپنے آکابرین کے نقش و قدم پر چل کر اسلامی نظام کے لئے جدوجہد کررہی ہے حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ملک کی معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے حقیقی قیادت ہونا چاہئے مگربدقسمتی سے ہمارے ملک پر ایسے نااہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کیا گیا ہے جس سے آ ج دنیا میں ہمارا امیج خراب ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام شروع دن سے لیکر آج تک اصولی سیاست پر قائم ہو کر دین اسلام کے پیغام کا گھر گھر پہنچا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف سازشیں کر نے والی قوتوں کے خلا ف جمعیت علما اسلام ہمیشہ سے سیسہ پلا ئی دیوار ثابت ہوئی ہے کبھی بھی ان عناصر کو مذموم مقاصد میں کا میا ب نہیں ہو نے دیا جومدارس کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ مو جو دہ حکمرا نوں نے ملک کو دیوالیہ بنادیاہے اس وقت ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے تمام معاشی سرگرمیاں ختم کر دی گئی ہیں اس وقت ملک میں ترقی کی شرح صفرہے 2018کے انتخابات سے قبل جمعیت علما اسلام کے اکابرین نے واضح کیا تھا کہ ملک کو ایسے حکمرانوں کے حوالے کیا جارہا ہے جو ملک کے نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے سیاست کررہے ہیں جس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا تو یہی نااہل حکمران ڈی چوک پر دھرنا دے رہے تھے اور ملک سالمیت کے خلاف سازش کررہے تھے امو جو دہ سلیکٹڈ حکمرا نوں نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حقیقی سیاسی قیادت کو آگے آنا ہوگا اور جب تک حکمرانوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے آئندہ سال انتخابات کا سال ہے عوام اور کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔


