لاہور میں بلوچ طلباء کیساتھ یونیورسٹی انتظامیہ کے ناروا سلوک کی مزمت کرتے ہیں، نعیم بلوچ
کوئٹہ (پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے۔کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ہر دور میں انتظامیہ کی جانب سے بلوچ طلباء کے ساتھ تعصبانہ رویہ اختیار کیا جاتا رہا ہے۔طلباء کیلئے ہاسٹلز کے دراوزے بند کرکے انہیں سوچی سمجھی سازش کے تحت مایوسی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ پنجاب میں زیر تعلیم طلباء لاوارث نہیں بی ایس او پجار طلباء کے ساتھ ہے اور پنجاب یونیورسٹی لاہور میں طلباء کے جاری احتجاجی دھرنے کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بلوچ، پشتون و دیگر طلباء جائز حقوق کے لئیے پرامن احتجاج کرتے ہیں۔تو انہیں دھونس دھمکیوں کے ساتھ ساتھ اور ان پر ایف آئی آر کی جاتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ جان بوجھ بلوچ طلباء کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔جوکہ ناقابلِ برداشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہطلباء کو گزشتہ دنوں ہاسٹل سے بے دخل کرکے دوران مزاکرات انتظامیہ کی جانب سے طلباء کے ساتھ ناوارں سلوک اختیار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کو ہاسٹل فراہم نہیں کیا جارہا جس سے طلباء ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔ اس وقت طلباء سراپا احتجاج ہیں لیکن پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ بھی خواب خرگوش میں گم ہیں۔انہوں نے مزید کہا بلوچستان حکومت کے ذمہ داران بھی بلوچستان کے پنجاب کی جامعات میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت سے سنجیدگی سے بات کرے۔


