ماہی گیروں کے روزگار پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائیگا، ظہور بلیدی
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے قائمقام صدر وصوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے فشریز اینڈ ایم ایس اے نے صوبائی ساحلی پٹی کے 12ناٹیکل میل میں متعدد غیر قانونی فشنگ ٹرالر ضبط کرلیے ہیں اورتمام ساحلی ایل ای اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی ماہی گیروں کی روزی روٹی کے تحفظ کیلئے ضروری اقدمات کرے ان خیالات کااظہار میر ظہور احمد بلیدی نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ٹویٹر) پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کے حکم پر فشریز اینڈ ایم ایس اے نے صوبائی ساحلی پٹی کے 12 ناٹیکل میل میں متعدد غیر قانونی فشنگ ٹرالر ضبط کر لیے ہیں۔ تمام ساحلی ایل ای اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی ماہی گیروں کی روزی روٹی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
Load/Hide Comments


